یورپ سے تعلقات میں پیش رفت کےلیے جوزف بوریل سے رابطہ جاری رکھیں گے:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  کہا ہے کہ  ترکی اور یورپ کے درمیان مثبت پیش رفت جاری رکھنے کے لیے یورپی یونین خارجہ تعلقات و سلامتی کے نمائندہ جوزف بوریل کے ساتھ رابطہ رکھا جائے گا

1606511
یورپ سے تعلقات میں پیش رفت کےلیے جوزف بوریل سے رابطہ جاری رکھیں گے:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  کہا ہے کہ  ترکی اور یورپ کے درمیان مثبت پیش رفت جاری رکھنے کے لیے یورپی یونین خارجہ تعلقات و سلامتی کے نمائندہ جوزف بوریل کے ساتھ رابطہ رکھا جائے گا۔

 وزیر خارجہ نے برسلز میں منعقہد یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد بوریل سے ایک عشائیے کے دوران ملاقات  کی ۔

 اس ملاقات کے بارے میں وزیر خارجہ نے کہا کہ  یورپی یونین سے مثبت پیش رفت جاری رکھنے کے لیے بوریل کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

 چاوش اولو نے مزید کہا کہ  ترکی اور یورپی یونین کے درمیان کسٹم یونین کے فروغ، ویزے میں نرمی،غیر قانونی ہجرت اور انسداد دہشتگردی جیسے معاملات میں مزید تعاون کی ضرورت ہے  جبکہ  بوریل کے ساتھ میں نے  شام،افغانستان اور لیبیا سمیت دیگر علاقائی موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں