فائزر ویکسین کا عمل رواں ماہ کے اختتام تک ترکی میں شروع ہو جائیگا، ویکسین کے موجد اعور شاہین

ہم محض یورپ کو وبا  سے نجات دلاتے ہوئے اس وائرس کو شکست نہیں دے سکتے

1605040
فائزر ویکسین کا عمل رواں ماہ کے اختتام تک ترکی میں شروع ہو جائیگا، ویکسین کے موجد اعور شاہین

جرمن بائیون ٹیک کے بانی اور شراکت دار  پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین کا کہنا ہے اس ماہ کے اختتام تک ترکی میں ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو جائے گا۔

 شاہین نے انادولو ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ویکسینیشن کے عمل کو سرعت دینے سے یورپ بھر میں موسم گرما کے  اختتام تک قوت مدافعت پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کر لی جائیگی۔

 ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی نئی لہر چند ماہ تک ہمارے  درمیان رہے گی لہذا ممکنہ حد تک انفیکشن کا سدباب کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس کے ساتھ ساتھ ہم  ویکسینشن  کے عمل کو بھی جاری رکھیں گے۔

 ترکی کو روانہ کی جانے والی  پنتالیس لاکھ ویکسن کی خوراکوں کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے شاہین نے بتایا ہم اس معاملے میں قواعد و ضوابط ، فنی اور کوالٹی کنٹرول  کے امور کو مکمل کرنے پر مجبور تھے جنہیں ہم نے گزشتہ ہفتے مکمل کرلیا  ہے، اگر تمام تر امور توقع کے مطابق سر انجام پائے  تورواں  ماہ کے اختتام تک ہم  ترکی میں ویکسینشن کے عمل کو شروع کردیں گے۔ ہم رواں سال کے  دوسرے عشرے میں ترکی کو مزید  خوارکیں فراہم کرنے کے معاملے پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ ہمارا ہدفسال کے اختتام تک ویکسین کی پیداوا ر کو  2 اعشاریہ  چار ارب خوراک تک پہنچانا  ہمارا ارادہ ہے کہ ہم  زیادہ سے زیادہ ویکسین تیار کرتے ہوئے پوری دنیا تک پہنچائیں ، جس کی بدولت  معمولات زندگی معمول پر آجائیں گے ہم محض یورپ کو وبا  سے نجات دلاتے ہوئے اس وائرس کو شکست نہیں دے سکتے ہمیں پوری دنیا کو تحفظ فراہم  کرنا ہوگا اس حقیقت کا اندازہ تمام تر سیاستدانوں کو کرتے ہوئے کاروائیاں کرنی ہوں گی۔



متعللقہ خبریں