ترکی کی اپنے ساینسی ماہرین کی وطن واپسی کے لیےتحقیقاتی منصوبوں میں ہر ممکنہ مالی امداد کی پیشکش

وزیر صنعت و  ٹکنولوجی مصطفی ورانک نے  دارالحکومت ، انقرہ  میں  ترکی کی سائنسی اور تکنیکی تحقیق کونسل (TUBITAK) کے بین الاقوامی    پروگرام کے محققین  کی  تعارفی اجلاس میں شرکت کی

1603106
ترکی کی اپنے ساینسی  ماہرین کی وطن واپسی کے لیےتحقیقاتی منصوبوں میں ہر ممکنہ مالی امداد کی پیشکش

ترکی مستقبل کے محققین کو مالی ترغیبات کے علاوہ تحقیقی منصوبوں کے لئے سات لاکھ بیس ہزار لیرے تک امداد فراہم کرے گا۔

وزیر صنعت و  ٹکنولوجی مصطفی ورانک نے  دارالحکومت ، انقرہ  میں  ترکی کی سائنسی اور تکنیکی تحقیق کونسل (TUBITAK) کے بین الاقوامی    پروگرام کے محققین  کی  تعارفی اجلاس میں شرکت کی۔

ورانک نے اس موقع  پر اپنی تقریر میں کہا کہ  ترکی میں ہمارے پروگراموں کے برین ڈرین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ، سینئر سائنسی علوم کے ماہرین کو ترکی ہی میں کام کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی سائنسدانوں کے کام کے لئے اپنے تمام وسائل کو متحرک کرتا رہے گا ، انہوں نے کہا کہ ترکی کی سائنسی اور تکنیکی تحقیق کونسل (TUBITAK) کی اپیل پر  ترکی آنے والے    ماہرین کو  ترکی کی مالی مراعات کے علاوہ تحقیقی منصوبوں  کے لیے   سات لاکھ  بیس ہزار  لیرے تک  کی امداد فرہم کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں