یمن، ملک میں مہنگائی کے برخلاف حکومت مخالف مظاہرے
اشتعال میں آنے والے مظاہرین پیلس کے محافظین کی کسی بھی قسم کی مزاحمت کے بغیر محل میں داخل ہو گئے
1602356
یمن میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے سینکڑوں مظاہرین نے عارضی دارالحکومت عدن میں حکومت کے انتظامیہ مرکز میعاشق پیلس پر دھاوا بول دیا۔
مظاہرین نے مقامی کرنسی کی قدر میں شدید کمی ، سرکاری خدمات کے فقدان اور حالات زندگی میں ابتری آنے کے برخلاف احتجاج کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اشتعال میں آنے والے مظاہرین پیلس کے محافظین کی کسی بھی قسم کی مزاحمت کے بغیر محل میں داخل ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ مظاہرین وزرا کے قیام کردہ حصے میں داخل ہو گئے ہیں تو اس دوران محل میں کسی عہدیدار کے موجود ہونے یا نہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
متعللقہ خبریں
نیا آئین ملکی مسائل کے حل میں مزید سرعت لائے گا، صدر ایردوان
مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت اور قریبی مذاکرات اس حوالے سے ایک اہم موقع ہے