یورپی پارلیمان میں شام کے معاملے میں ترکی مخالف بیانات حقائق کے منافی ہیں

لاکھوں شامی مہاجرین  کو پناہ دینے  اور تنازعات کی بنا پر واحدانہ طور پر ذمہ داریاں اپنے سر لینے والے ترکی  کے بارے میں  من گھڑت دعوے مسترد

1600554
یورپی پارلیمان میں شام کے معاملے  میں ترکی مخالف بیانات حقائق کے منافی ہیں

ترکی نے یورپی پارلیمنٹ کی جنرل کمیٹی میں شام  تنازعے  کی دسویں برسی کے موقع پر قبول کردہ فیصلے کے حقائق سے منافی دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔

دفترِ خارجہ  نے یورپی پارلیمان  میں منظوری دیے گئے  فیصلے میں ترکی  کے برخلاف   جملوں کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

لاکھوں شامی مہاجرین  کو پناہ دینے  اور تنازعات کی بنا پر واحدانہ طور پر ذمہ داریاں اپنے سر لینے والے ترکی  کے بارے میں  من گھڑت دعووں کو مسترد کرنے والے اس بیان میں  واضح کیا گیا ہے کہ ترکی نے  شمالی شام میں ،  فرنٹ لائن  پر ترک اور شامی عوام کو دھمکیاں  دینے والی دہشت گرد تنظیموں کے برخلاف  اقوام متحدہ کی51 ویں شق  کی رو سے اپنے جائز حقوق کے ساتھ  کاروائیاں کی ہیں۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ترکی نے عسکری کاروائیوں کے دوران شہریوں کو نقصان نہ پہنچنے کے  لیے  تمام تر لازمی تدابیر اختیار کی تھیں۔ علاقائی عوام  کو داعش اور پی کے کے ۔ وائے پی جی  دہشت گرد تنظیموں کے مظالم سے نجات دلائی  گئی ہے۔  شامی عبوری حکومت کی قیادت میں مقامی عناصر  کی استحکام قائم کرنے کی کوششوں کی وساطت سے امن اومان کا ماحول قائم کیا گیا ہے اور 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد مہاجرین کی  اپنی رضا مندی سے باحفاظت وطن واپسی کو ممکن بنایا گیا ہے۔

 شام میں تنازعات کے سیاسی حل کے لیے ترکی کی کوششوں کے آئندہ بھی جاری رہنے کی توضیح کرنے والے اس بیان میں  یورپی پارلیمنٹ سے  غیر متعلقہ اور حقائق سے دور  بیانات جاری کرنے کے بجائے نیٹو اور یورپ کی سرحدو ں کا تحفظ کرنے والے ترکی کی شام میں خدمات   کی خطہ یورپ کے لیے اہمیت کا ادراک  کرنے اور شام کی صورتحال کو بالائے طاق رکھتے ہوئے  تنازعات کے سیاسی حل میں خدمات فراہم کرنے کی درخواست  کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں