امریکہ کی افغان امن معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ترکی سے میزبانی کرنے کی درخواست

انخلا عمل کے بعد افغان فوج کی مالی اعانت کا عمل جاری رہے گا، لیکن ہم ملکی سلامتی پر خدشات رکھتے  ہیں ، امریکہ

1596977
امریکہ کی افغان امن معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ترکی سے میزبانی کرنے کی درخواست

امریکی وزیر ِ خارجہ انتھونی بلنکن  نے اطلاع دی ہے کہ وہ ترکی سے امن معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے  اجلاس کی میزبانی کرنے  کی درخواست کریں گے۔

بلنکن نے افغان صدر محمد اشرف غنی اور افغانستان قومی مصالحتی اعلی کونسل کے صدر عبداللہ عبداللہ  کو امن مذاکرات کے لیے تجاویز پر مبنی ایک خط بھیجا ہے۔

بلنکن نے افغان سربراہان کے نام تحریری کردہ خط میں ترکی سے آئندہ کے ایام میں امن معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے  کےزیر مقصد ترکی سے   اجلاس کی میزبانی کرنے کی درخواست  کیے جانے کی بھی وضاحت کی ہے۔

امریکہ کے یکم مئی تک افغانستان سے مکمل طور پر انخلا کرنے کی منصوبہ بندی  کی یاد دہانی کرانے والے اس خط میں  واضح کیا ہے کہ انخلا عمل کے بعد افغان فوج کی مالی اعانت کا عمل جاری رہے گا، لیکن ہم ملکی سلامتی پر خدشات رکھتے  ہیں اور  طالبان اس چیز کو موقع بناتے ہوئے مزید علاقوں پر قبضہ کر نے کے درپے ہو سکتے ہیں۔  

امریکی  صدر جو بائڈن کے بھی اشرف غنی اور  عبداللہ عبداللہ سے امن مذاکرات کے معاملے میں  جلد بازی سے کام  لینے   کے پیغام کے جگہ پانے والے مذکورہ خط میں سلسلہ امن کے لیے متعلقہ تجاویز کی فہرست بھی  جاری کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں