33 ترک فوجیوں کی شہادت کا ایک سال،امریکی امور خارجہ کا اظہار یک جہتی بھرا پیغام

امریکی امور خارجہ کےمطابق، ایک سال قبل 33 ترک فوجیوں سمیت دیگر  بے گناہ شامی باشندوں کو اسد نواز انتظامیہ اور اس کی حلیف ایرانی و روسی قوتوں نے ہلاک کیا،جن کی یاد میں نیٹو کے اتحادی ملک ترکی سے امریکہ اظہار یک جہتی کرتا ہے

1593572
33 ترک فوجیوں کی شہادت کا ایک سال،امریکی امور خارجہ کا اظہار یک جہتی بھرا پیغام

امریکی  امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے   گزشت سال شامی شہر ادلب میں اسد نواز  فضائیہ کے حملے میں شہید ہوئے 33 ترک فوجیوں کی یاد میں ایک ٹویٹ کی ہے۔

ترجمان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ایک سال قبل 33 ترک فوجیوں سمیت دیگر  بے گناہ شامی باشندوں کو اسد نواز انتظامیہ اور اس کی حلیف ایرانی و روسی قوتوں نے ہلاک کیا،جن کی یاد اور قربانیوں کے احترام میں نیٹو کے اتحادی ملک ترکی سے امریکہ اظہار یک جہتی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال  27 فروری کے روز اسد نوان انتظامیہ کے فضائی حملے میں 33 ترک فوجی شہید ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں