وزیر خارجہ چاوش اولو کی کروشیائی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت

ترک وزیر خارجہ نے 26 فروری کو کروشیا کا سرکاری دورہ کیا تھا

1592747
وزیر خارجہ چاوش اولو کی کروشیائی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  نے کروشیائی  خارجہ و یورپی امور کے وزیر گوردان گرلچ رادمان سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا، جس دوران ترک وزیر کے اس ملک کے دورے کے دوران زیر غور آنے والے معاملات   میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ ترک وزیر خارجہ نے 26 فروری کو کروشیا کا سرکاری دورہ کیا تھا۔اس دورے کے دائرہ کار میں صدر زوران میلانووچ کی جانب سے  بھی شرف ملاقات بخشے جانے والے چاوش اولو  کی مصروفیات میں  ایجنڈے میں شامل علاقائی معاملات پر غور  و خوض کیا گیا تھا۔

چاوش اولو نے کروشیا کے بوسنیا ہرزیگوینیا میں کردار کے انتہائی اہم ہونے کی توضیح کرتے ہوئے   ترکی۔ کروشیا۔ بوسنیا سہہ رکنی میکانزم   کو سربراہی سطح تک لیجانے کا فیصلہ  ہونے کی اطلاع دی تھی۔

 



متعللقہ خبریں