ترکی آنے والے مسافروں پر پی سی آر ٹیسٹ کی شرط لازمی

72 گھنٹوں کے اندر اور منفی  نتیجہ پیش نہ کر سکنے والے مسافروں کو  ترکی میں قرنطینہ میں رکھا جائیگا

1592678
ترکی آنے والے مسافروں پر پی سی آر ٹیسٹ کی شرط لازمی

کورونا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں  سرحدی چوکیوں سے  ترکی آنے والے تمام تر مسافروں سے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنے کی شرط برقرار رہے گی۔

یاد رہے اس چیز پر عمل درآمد گزشتہ برس 30 دسمبر سے شروع کیا گیا تھا  اور اس کی مدت یکم مارچ تک تھی۔

72 گھنٹوں کے اندر اور منفی  نتیجہ پیش نہ کر سکنے والے مسافروں کو  ترکی میں قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔

قیام کی جگہ کا بندو بست نہ ہونے والوں کو  ہیلتھ ڈائریکٹریٹ  کی جانب سے قیام پذیر کرایا جائیگا۔

یورپ سے آنے والےمسافروں کی جانب سے سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے کاپی کولے   پر حفظان صحت کا عملہ خدمات فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

 



متعللقہ خبریں