دہشت گرد تنظیم پی کے کے میں شمولیت نہ ہونے کے برابر ہے، دہشت گرد کا اعتراف

وزارت داخلہ کے تعاون سے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو قائل کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں  سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے

1585271
دہشت گرد تنظیم پی کے کے میں شمولیت نہ ہونے کے برابر ہے، دہشت گرد کا اعتراف

دہشت گرد تنظیم پی کے کے / کے سی کے سے راہ فرار اختیار کرنے والے  دہشت گرد  نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے بتایا ہے کہ  گذشتہ سال ملک کے اندر سےدہشت گرد  تنظیم میں شرکت کرنے والے افارد کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

وزارت داخلہ کے تعاون سے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو قائل کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں  سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس قسم کی کاروائیوں کے نتیجے میں  ایک دہشت گرد جس نے زرناک کی تحصیل  ضلع سلوپی میں سرحدی چوکی  پر سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے  نے  اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اسے دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی  ایچ ڈی پی کی جانب سے چھ سال  قبل  روانہ کیا گیا تھا۔

اس  نے اس موقع پر بتایا کہ  دہشت گرد تنظیم میں شمولیت  میں مسلسل کمی آتی جا رہی ہے۔ اور حالیہ کچھ عرصے کے دوران  ، تنظیم میں شرکت کی تعداد بہت کم ہوگئی ہےبلکہ  2020 میں پی کے کے میں شرکت کرنے والےافراد  کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

اس دہشت گرد نے بتایا ہے کہ  تنظیم کے سرغنہ  مرات قارا یالچین کی جانب سے تنظیم سے راہ فرار اختیار کرنے  والوں کو گولی کا نشانہ بنانے  کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ دہشت گرد نے   پی کے کے میں شمولیت پرندامت اور  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے   ندامت کے قانون سے استفادہ کرنے  کی درخواست کی ہے۔



متعللقہ خبریں