بازیاب کیے جانے والے 15 ترک جہاز رانوں میں سے 6 نائیجیریا میں ترک سفارتخانے کو پہنچ گئے

ہم اپنے شہریوں کو صحیح سلامت  ہمارے دررمیان واپس آنے پر انتہائی خوش ہیں

1582923
بازیاب کیے جانے والے 15  ترک جہاز رانوں میں سے 6  نائیجیریا میں ترک سفارتخانے کو پہنچ گئے

نائجیریا میں رہا کیے جانے والے 15 ترک جہاز رانوں میں سے 6 کو نائیجیرین سیکیورٹی قوتوں کی نگرانی میں دارالحکومت ابوجا    میں ترک سفارتخانے کے سپرد کر دیا گیا۔

ترک سفیر میلح اولو ایرین نے قوم خفیہ سروس ٹیم اور سفارتی اہلکاروں نے ان 6 جہاز انوں کو استقبال کرتے ہوئے  ان کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر رابط کروایا۔

سفیر کا کہنا ہے کہ  26جنوری سے جاری اندیشہ اب اپنے انجام کو پہنچا ہے۔ ہم اپنے شہریوں کو صحیح سلامت  ہمارے دررمیان واپس آنے پر انتہائی خوش ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں آئندہ اس قسم کے افسوسناک واقعات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

رہائی پانے والے مسعود میرال کا کہنا ہے کہ میں اپنے اہل خانہ  کو خیر و خیریت کی اطلاع دیتا ہوں اور ہم عنقریب اپنے وطن کو لوٹ جائیں گے۔

باقی ماندہ 9 جہاز رانوں کی آج شام ابوجا  آمد متوقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں