ترکی سے تعلقات مشترکہ مفادات کے حامل ہیں:امریکہ

امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ  ہم ترکی کے ساتھ  مشترکہ مفادات کے تناظر میں تعاون کے متلاشی ہیں اور دیگر  اتحادی ممالک کی طرح ترکی کے ساتھ موجود اختلافات کو دور کرنے کےلیے  رابطے میں ہیں

1581465
ترکی سے تعلقات مشترکہ مفادات کے حامل ہیں:امریکہ

امریکہ اور ترکی کے تعلقات مشترکہ مفادات کے حامل ہیں۔

امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اس بات کا  حوالہ دیتے ہوئے   کہا کہ  ہم ترکی کے ساتھ  مشترکہ مفادات کے تناظر میں تعاون کے متلاشی ہیں اور دیگر  اتحادی ممالک کی طرح ترکی کے ساتھ موجود اختلافات کو دور کرنے کےلیے  رابطے میں ہیں۔

 نیڈ پرائس نے اپنی یومیہ پریس برفینگ میں کہا کہ  ترکی طویل عرصے سے نیٹو کا اہم رکن ملک ہے جس کے ساتھ  امریکہ کے شام کی جنگ کے خاتمے، انسداد دہشتگردی اور  کئی علاقائی تنازعات کے حل سے متعلق مفادات وابستہ ہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ  حساس موضوعات پر نیٹو اتحاد کے تحت انقرہ حکومت  کے مفادات کا تحفظ کرنے سمیت حقوق انسانی  اور قانون کی بالا دستی جیسی اقدار پر امریکہ تعاون کےلیے تیار ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ جلد ہی امریکی ویر خارجہ انٹونی بلنکن  ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کریں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں