ترکی کے ساتھ منصفانہ اور تعمیراتی موقف دو طرفہ مفاد میں ہوگا: ایردوان

صدر ایردوان نے جرمن چانسلر مرکل سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس بات چیت کے دوران کہا کہ یورپی یونین کا ترکی سے منصفانہ اور تعمیراتی موقف اپنایا جانا دو طرفہ مفادات میں ہوگا

1579844
ترکی کے ساتھ منصفانہ اور تعمیراتی موقف دو طرفہ مفاد میں ہوگا: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس بات چیت کی ہے۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں ترک۔جرمن تعاون کے فروغ سمیت  ترکی۔یورپی یونین تعلقات اور دیگر  علاقائی مسائل پر غور کیا گیا ۔

صدر ایردوان نے  اس بات چیت میں کہا کہ ترکی یورپی یونین سے تعلقات میں مفید پیش رفتوں کا عزم رکھتا ہے اور اسے امید ہے کہ اگلے ماہ یورپی یونین سے تکنیکی مذاکرات کا آغاز کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کا ترکی سے منصفانہ اور تعمیراتی موقف اپنایا جانا دو طرفہ مفادات میں ہوگا اور اس سلسلے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ  مطابقت کے تحت غیر قانونی مہاجرین کی قبولیت کے عوض ترکی شہریوں کے لیے بلا ویزہ یورپ کی سیاحت کا وعدہ پورا کیا جائے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پرتگال کی عبوری صدرات کے خاتمے سے قبل ترکی۔یورپی یونین اجلاس کا انعقاد کروایا جائے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں