لیبیا میں نئی صدارتی کونسل کے قیام اور وزیر اعظم کے تعین پر ترکی کا خیر مقدم

یہ جمہوری اقدام لیبیا کی حاکمیت، خود مختاری اور زمینی سالمیت کے تحفظ و سیاسی اتحاد کے قیام کے اعتبار سے ایک اہم موقع تشکیل دیتا  ہے

1578311
لیبیا میں نئی صدارتی کونسل کے قیام اور وزیر اعظم کے تعین پر ترکی کا خیر مقدم

ترکی نے لیبیا صدارتی کونسل اور وزیر اعظم کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ لیبیا میں 24 دسمبر 2021 کو  ملک گیر  انتخابات   تک کی مدت میں  فرائض ادا کرنے والی صدارتی کونسل اور  اس کےا رکان سمیت وزیر اعظم   کا اقوام متحدہ کی قیادت میں جنیوا میں یکجا ہونے والے لیبیا سیاسی ڈائیلاگ فورم میں رائے دہی کے نتیجے میں تعین  ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔

نئی قومی اتحادی حکومت   کے روڈ میپ کا تعین کرتے ہوئے قلیل مدت میں اپنے فرائض کو سنبھالنے کی تمنا  کا اظہار کیے جانے والے اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ’’ لیبیائی بھائیوں کا ڈائیلاگ اور قومی مصالحت کی بنیادوں پر اٹھایا گیا  یہ جمہوری اقدام لیبیا کی حاکمیت، خود مختاری اور زمینی سالمیت کے تحفظ و سیاسی اتحاد کے قیام کے اعتبار سے ایک اہم موقع تشکیل دیتا  ہے۔ ‘‘

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ عسکری  طریقہ کار کو شروع سے ہی مسترد کرنے والا ترکی، عالمی برادری کےپائدار سیاسی حل کی راہ میں اس تاریخی موقع  کو نقصان پہنچانے والے حلقوں کو  اب کی بار اجازت  نہ دینے  پر یقین رکھتا ہے۔

ترکی دوست و برادر لیبیا ئی عوام کی سرکاری خدمات کی ضروریات کو  پورا کرنے، تحفظ کے قیام، روز مرہ کی زندگی کو معمول پر لانے  اور سال کے اختتام پر منصوبہ بندی کردہ انتخابات  کو عملی جامہ پہنانے کی راہ میں نئے حکومتی ڈھانچے  سے ہر طرح کے تعاون کو جاری رکھے گا۔  

 



متعللقہ خبریں