ترک تاریخ اور ثقافت پر مبنی ڈرامے دنیا بھر میں مقبول ہیں، صدر ایردوان

معاشروں کا اصل سرمایہ ان کے تہذب کو پروان چڑھانے میں خدمات  میں پنہاں ہوتا ہے۔

1564562
ترک تاریخ اور ثقافت پر مبنی ڈرامے دنیا بھر میں مقبول ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب  طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ وطن کے تحفظ کو سائبر وطن کو بھی شامل کرتے ہوئے وسعت دی جائیگی۔

جناب ایردوان نے  استنبول دولما باہچے پیلس میں   موجود مجسموں کے میوزیم کی  مرمت کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ  معاشروں کا اصل سرمایہ ان کے تہذب کو پروان چڑھانے میں خدمات  میں پنہاں ہوتا ہے۔

ہم سلچوقی اور عثمانی معماری کو جدید طریقوں سے  پیش کرنے میں کوشاں  ہیں۔

 

دنیا میں سیاسی اور اقتصادی طاقت کے تواز ن کے ازسر نو تشکیل پانے والے اس دور میں ہمیں ثقافت تعلیم اور عائلی امور کو بالائے طاق رکھنا چاہیے۔

آئندہ کا دور ڈیجٹیل دور ہو گا لہذا ہمیں اپنے سائبر وطن کا بھی تحفظ کرنا ہوا گا جس کے  لیے ہم انفرا سٹرکچر بنا رہے ہیں۔

حالیہ دور میں تر ڈراموں میں عالمی سطح پر گہری دلچسپی ہونے کا ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے کہا کہ ہماری تاریخ، ثقافت   پر مبنی ڈرامہ سیریلز کو دنیا پر میں پذیرائی مل رہی ہے تو اس  کا مطلب ہے ہم صراط مستقیم پر قائم ہیں۔

 



متعللقہ خبریں