ترکی میں سونے کی پیداوار میں ریکارڈ حد تک اضافہ

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے گولڈ مائنرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو شرفِ ملاقات بخشتے ہوئے کہا کہ  توانائی اور کان کنی کے شعبے کے حوالے سے گذشتہ سال  بڑے پیمانے پر کامیابیوں حاصل کی گئی ہیں

1559296
ترکی میں سونے کی پیداوار میں ریکارڈ حد تک اضافہ

ترکی میں  سونے کی پیدوارا سن 2020 کے اختتام پر (1923 سے جمہوریہ ترکی کے قیام سے لے کر اب تک ) نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے  42 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے گولڈ مائنرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو شرفِ ملاقات بخشتے ہوئے کہا کہ  توانائی اور کان کنی کے شعبے کے حوالے سے گذشتہ سال  بڑے پیمانے پر کامیابیوں حاصل کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے سن  2001 میں  1.4 ٹن سونے کی پیداوار کا آغاز کیا تھا  اور بیس سال کے عرصے میں تقریباً  382 ٹن سونا پیدا کیا گیا ہے اور  یہ پیداوارریاست کی جانب سے موصول کردہ ٹیکس کے  76 ٹن سونے کے برابر ہے۔

ترکی  میں  مقامی اور غیرملکی سطح پر سونے کی مجموعی طور پر 18 کانوں  میں کام جاری ہے اور بیس نئی کانوں کے پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔اور ان پراجیکٹوں کے کام شروع کرنے سونے کی پیداوار  100 ٹن تک پہنچ جائے گی۔

فاتح دونمیز نے کہا کہ   2020 کے آغاز میں سونے کی پیداوار 40-45 ٹن کے درمیان ہونے کی توقع کی جا رہی تھی اور "نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کے باوجود ، سال کے آخر میں ہمارے سونے کی پیداوار جمہوریہ کی تاریخ میں ریکارڈ توڑ کر 42 ٹن تک پہنچ گئی۔ اس طرح ، ہم نے اپنی معیشت میں 2.4 بلین ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں