ترکی آسیان تنظیم کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے : وزیر خارجہ چاوش اولو

انہوں نے ان خیالات کا اظہار رالحکومت انقرہ میں آسیان کے رکن ممالک کے سفیروں سے خطاب  کرتے ہوئے کیا

1558592
ترکی آسیان تنظیم کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے : وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی نئے  سرے سے ایشیا   کی جانب رخ کرنے کے فریم ورک کے تحت ترکی کے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) سے اپنے  تعلقات پر خصوصی توجہ  دے رہا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار رالحکومت انقرہ میں آسیان کے رکن ممالک کے سفیروں سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس دوران  فلپائن میں سیلاب کی تباہی میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لوگوں سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے  کہا کہ آسیان انقرہ گروپ کے سفیروں کے ساتھ چوتھی "روایتی" میٹنگ کی ،سے قبل 11 جولائی 2019 کو ان سفیروں سے ملاقت ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ سال آسیان کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں نئی ​​قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے تھے  ، وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر حالات موزوں ہوں گے تو وہ اس سال 55 ویں آسیان وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی آج بھی 3 تنظیم ، ایشیاء میں (ایشیئن پارلیمنٹری اسمبلی ،  اقتصادی تعاون  تنظیم اور ایشیا تعاون ڈائیلاگ) کے ٹرم چئیرمین کی حیثیت سے فرائض ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  وہ  21 جنوری کو ایشیائی تعاون ڈائیلاگ وزرائے خارجہ کا اجلاس اور آسیان کے وزرائے خارجہ میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ میولود اولو نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں 2020 میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیں گے اور آئندہ برسوں میں باہمی سطح پر اور آسیان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔



متعللقہ خبریں