کروشیا میں زلزلے پر ترکی کا اظہار افسوس

ہم کروشیا  کے عوام سے ہر ممکنہ تعاون کے لیے تیار ہیں

1554445
کروشیا میں زلزلے پر ترکی کا اظہار افسوس

ترکی نے  کروشیا میں  رونما ہونے والے زلزلے کے باعث اس ملک سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

دفتر ِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کروشیا کے شہر پیٹرنجا میں 6.4 کی شدت کے زلزلے کی اطلاع  پانے  پر ہمیں دلی افسوس  ہوا ہے۔

ہم کروشیائی عوام کے دکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں اور  اس قدرتی آفت میں ہلاک شدگان  کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔

آفات کے دوران بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کی جانب اشارہ کرنے والے اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ ہم کروشیا  کے عوام سے ہر ممکنہ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

دریں اثنا پیٹرنجا شہر میں کل دوپہر مقامی وقت کے مطابق  12 بج کر 20 منٹ پر آنے ولے زلزلے  سے 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں