ایران کے سفیر کی ترکی وزارت خارجہ میں طلبی، وزیر خارجہ جواد ظریف کی ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی طرف سے ٹویٹر کے ذریعےغیر مستند دعووں کے ساتھ ترکی کو ہدف بنایا جانا ناقابل قبول ہے: ترکی وزارت خارجہ

1544168
ایران کے سفیر کی ترکی وزارت خارجہ میں طلبی، وزیر خارجہ جواد ظریف کی ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار

انقرہ میں ایران کے سفیر فرازمند  کو کل شام وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔

ترکی وزارت خارجہ نے سفیر فراز مند سے، ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی ٹویٹ، بعد ازاں تہران میں ترکی کی سفیر دریا اورس  کی ایران وزارت خارجہ میں طلبی ،ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان کے بارے میں غیر مستند دعووں کا اظہار اور اس طرح ایران میں ترکی کے بارے میں نفرت کی مہم  شروع کرنے کے خلاف، ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں فراز مند سے کہا گیا ہے کہ ہم مذکورہ دعووں کو کلیتاً مسترد کرتے ہیں ، ایرانی فریق کے ترکی سے متعلق کسی قسم کی بے اطمینانی محسوس کرنے پر اس کے اظہار کے موزوں راستوں کا انتخاب کرنے کی بجائے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی طرف سے ٹویٹر کے ذریعےغیر مستند دعووں کے ساتھ ترکی کو ہدف بنایا جانا ناقابل قبول ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ انداز ترکی اور ایران کے قریبی باہمی تعلقات سے ہم آہنگ نہیں ہے اور اس کا فائدہ صرف  اور صرف ترکی اور ایران کے باہمی تعلقات میں رخنہ ڈالنے والوں کو پہنچے گا۔

واضح رہےکہ ایک روز قبل صدر رجب طیب ایردوان کے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پڑھے گئے ایک شعر کی وجہ سے ایران کی وزارت خارجہ نے  تہران کے لئے ترکی کی سفیر دریا اورس کو طلب کر کے سخت مذمت کا اظہار کیا تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی جاری کردہ ٹویٹ میں کہا تھا کہ صدر رجب طیب ایردوان نے شعر میں ایران کی زمینی سالمیت کو ہدف بنایا ہے۔



متعللقہ خبریں