بوسنیا ہرزیگوینیا میں استحکام و ملکی سالمیت کی حمایت قائم و دائم رہے گی، ترک وزیر خارجہ

دو طرفہ مذاکرات میں  وزرا کے مابین سفارتی آرکائیو اور پروٹوکول شعب جات میں باہمی تعاون سے متعلق دو ضابطہ مطابقت پر دستخط کیے گئے

1523452
بوسنیا ہرزیگوینیا میں استحکام و ملکی سالمیت کی حمایت قائم و دائم رہے گی، ترک وزیر خارجہ
Gordan Grliç Radman-cavusoglu.jpg
cavusoglu turkovic mutabakat.jpg

 

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ بوسنیا ہرزیگوینیا کے استحکام اور سالمیت کی بھر پور حمایت کو جاری رکھا جائیگا۔

 ترک وزیر نے انطالیہ میں منعقدہ سلسلہ جنوب مشرقی یورپی تعاون کے وزرا خارجہ کی سطح کے اجلاس کے دائرہ کار میں بوسنیائی ہم منصب بیسیرا ترکووچ سے ملاقات کی۔

دو طرفہ مذاکرات میں  وزرا کے مابین سفارتی آرکائیو اور پروٹوکول شعب جات میں باہمی تعاون سے متعلق دو ضابطہ مطابقت پر دستخط کیے گئے۔

چاوش اولو نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بوسنیا  ہرزیگوینیا میں استحکام اور ملکی سالمیت  کے معاملے میں ہماری بھر پور حمایت قائم و دائم ہے۔

ترک وزیر نے بعد ازاں کروشیائی ہم  منصب گوردان گرلچ سے بھی ملاقات کی، جس دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات کا جائزہ لیا گیا، اور مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیشن کے قیام اور مخلوط اقتصادی کمیشن کو جانبر کرنے کے ارادے کا اظہا رکیا گیا



متعللقہ خبریں