ادلب: ہم ترک فوجیوں کے شکر گزار ہیں

ترک فوجی یہاں بڑے چھوٹے سب کا احترام کرتے ہیں، ہمارے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتے ہیں

1464256
ادلب: ہم ترک فوجیوں کے شکر گزار ہیں

ادلب میں مقیم شامیوں نے چھوٹوں بڑوں سب کے ساتھ مشفق روّیے کی وجہ سے ترک فوجیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزارت دفاع کے سوشل میڈیا پیج سے شئیر کی گئی ویڈیو  میں ادلب میں مقیم شامیوں کے مناظر کو جگہ دی گئی ہے۔

ویڈیو میں مشفق اور مددگار روّیے کی وجہ سے ترک فوجیوں کا شکریہ ادا کیاہے اور کہا ہے کہ"ترک فوجی یہاں بڑے چھوٹے سب کا احترام کرتے ہیں۔ ہمارے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتے ہیں۔اللہ کے کرم اور ان فوجیوں کی طفیل یہاں حالات پہلے سے بہت اچھے ہیں۔وہ ہمارے لئے اپنے کنبوں کو اور وطن کو چھوڑ کر یہاں آئے ہیں، 3 سالوں سے یہاں ہیں۔ انشاء اللہ اب کے بعد یہاں حالات اور بھی بہتر ہو جائیں گے"۔


ٹیگز: #ادلب

متعللقہ خبریں