آیا صوفیہ مسجد کبیرہ کی حیثیت کی بحالی مظلوم مسلمانوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگی، علی ایر باش

انشااللہ آیا صوفیہ مسجد ِ اقصی کی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی

1464104
آیا صوفیہ مسجد کبیرہ کی حیثیت کی بحالی مظلوم مسلمانوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگی، علی ایر باش

محکمہ مذہبی امور  کے سربراہ علی ایرباش نے مسلم مذہبی رہنماوں کو  آیا صوفیہ مسجدِ کبیرہ میں عبادت کی بحالی کے حوالے سے ایک خط بھیجا ہے۔

علی ایرباش نے اپنے خط میں  لکھا ہے کہ اس پیش رفت کے ساتھ دوبارہ سے جنم ہوا ہے اورمسجد کی حیثیت دیے جانے پر ان کو بےحد مسرت ہے۔

انہوں نے بتایا  کہ ہر مسلم کی طرح انہوں نے بھی اپنے اس ہیجان اور مسرت کو آپ کے ساتھ مل بانٹنا چاہا۔  86 برسوں کی حسرت اس عمل کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچی ہے، سالہا سال سے ترک مسلمان اس  مقصد کے تحت جلسے جلوس نکالتے آئے ہیں اوراس بارے میں شعرو شاعری بھی کی گئی ہے۔

اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آیا صوفیہ کو اب دوبارہ سے اس کی سابقہ حیثیت مل گئی ہے اور صدر  رجب طیب ایردوان کی بھر پور کوششوں کے بعد اسے اللہ تعالی کے حضور میں سجدہ کرنے والے مقام میں بدل دیا گیا ہے۔

انشااللہ آیا صوفیہ مسجد ِ اقصی کی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔  مظلوم مسلمانوں اور مومنوں  کے لیے امید کی ایک کرن ثابت ہو گا،  اور انصاف، اخلاق اور راوادری کی بنیادوں پر پروان چڑھنے والی ہماری تہذیب کو مزید بلندیو ں  تک پہنچنے کا پہلا اشارہ بنے گا۔

 



متعللقہ خبریں