وزیر اعظم عمران خان کی آیا صوفیہ میں عبادت کی بحالی پر ترک عوام کو دلی مبارکباد

وزیر اعلی پنجاب، جمعیت علما اسلام اور متعدد ممبران اسمبلی و سیاستدانوں کی جانب سے دلی مسرت کا اظہار

1461758
وزیر اعظم عمران خان کی آیا صوفیہ میں عبادت کی بحالی پر ترک عوام کو دلی مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان نے مسجدِ کبیرہ آیا صوفیہ میں عبادت کی بحالی پر ترکی کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ مسجدِ کبیرہ آیا صوفیہ میں نماز ِ جمعہ کی ادائیگی کے تاریخی دن کے موقع پر ہم جمہوریہ ترکی  اور صدر رجب طیب ایردوان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

جمعیت ِ علما اسلام کے لیدر سراج الحق، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور بھاری تعداد میں پاکستانی ممبران اسبلی و سیاستدانوں نے بھی  سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آیا صوفیہ میں عبادت کی بحالی پر ترکی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں