’’بسم اللہ‘‘ کے ساتھ آیا صوفیہ میں آج سے عبادت کے آغاز کا مژدہ

صدر ایردوان نے 86 سال بعد آج نمازِ جمعہ کے ساتھ عبادت کے لیے کھولی جانے والی اس عظیم جامع مسجد  کے حوالے سے ٹویٹر پیغام  دیا

1461042
’’بسم اللہ‘‘ کے ساتھ آیا صوفیہ میں آج سے عبادت کے آغاز کا مژدہ

صدر رجب طیب ایردوان نے  آیا صوفیہ  مسجد ِ شریف کبیرہ کے نام سے کھولے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ’’بسم اللہ‘‘ کے ساتھ  شیئر کردہ پیغام کو اپنے اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا ہے۔

صدر ایردوان نے 86 سال بعد آج نمازِ جمعہ کے ساتھ عبادت کے لیے کھولی جانے والی اس عظیم جامع مسجد  کے حوالے سے ٹویٹر پیغام  دیا ہے۔

انہو ں نے اس ٹویٹ کو’’ بسم الله الرحمن الرحيم‘‘ کے ساتھ پیش کیا۔

دریں اثنا آیا صوفیہ  مسجد ِ شریف کبیرہ کے قیام کی تاریخ کو  فتح استنبول کی تاریخ ’29 مئی‘ کے طور  پر درج کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں