ترکی عالمی 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کے ہدف کے انتہائی قریب پہنچ چکا ہے، صدر ایردوان

آک پارٹی کی حکومت نے 18 برسوں میں 585 ویں بیراج کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے

1439863
ترکی عالمی 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کے ہدف کے انتہائی قریب پہنچ چکا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ہم ، ترکی کو دنیا کی پہلی 10 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کے ہدف کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔

صدرِ ترکی نے قارس بیراج کی افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب ہم برسرِ اقتدار آئے تو ملک میں 276 بیراج  فعال تھے۔ آج ہم گزشتہ 18 برسو ں کے 585 ویں بیراج   کو استعمال میں لا رہے ہیں۔ ہم نے اپنے شہروں کو بیراجوں، ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشنوں،  پینے کے صاف پانی کی تنصیبات، اور نظام ِ آبپاشی سے لیس کرتے ہوئے قوم کی خوشحالی کی سطح کو  تواتر سے بلند کیا ہے۔ ‘‘

ان کا کہنا ہے کہ ’’ ترکی کے ڈیموکریسی اور اقتصادیات میں طے کردہ فاصلوں کے ٹھوس ترین نتائج کا کورونا وائرس کی وبا کے دور میں مشاہدہ ہوا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک تک کے لا چار ہونے والی اس وبا کے دوران شعبہ صحت کے بنیادی ڈھانچے اور خوراک و صفائی  کے عوامل کی ترسیل کی بدولت  ہم نے عوامی سلامتی کے اعتبار سے ایک  مثالی طریقہ کار کو اپنایا۔‘‘

معاشی بحالی کے اشارے قدرے طاقتور ہونے کی توضیح کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ’’رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے  ماہ مارچ کے ایک اہم حصے کو وبا کے خلاف بروئے کار لائے جانے کے باوجود ترکی کی شرح نمو 4.5 فیصد تک رہی۔  سنٹرل بینک کے زر مبادلہ ذخائر کو دوبارہ سے 93 ارب ڈالر سے بڑھایا گیا ہے۔  سال کی دوسری شہ ماہی میں ہم در حقیقت  وسیع پیمانے کے اسراع کی توقع کرتے ہیں، ہم اب دنیا کی 10 بڑی معیشتوں کی صف میں شامل ہونے کے ہدف کے کافی قریب پہنچ چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں