صومالیہ: ترک خفیہ ایجنسی کی کوششوں سےاطالوی خاتون شہری بحفاظت بازیاب

بتایا گیا ہےکہ پچیس سالہ اطالوی خاتون سیلویاکوستانزا رومانو کی بازیابی کے لیے اٹلی  نے ترک خفیہ ایجنسی سے رابطہ کیا تھا جس پر گزشتہ سال دسمبر میں ترک خفیہ ایجنسی ایم آئی ٹی نے کوششیں شروع کر دی تھیں

1414732
صومالیہ: ترک خفیہ ایجنسی کی کوششوں سےاطالوی خاتون شہری بحفاظت بازیاب

ترکی کی خفیہ ایجنسی نے کینیا  سے اغوا کیے گئے ایک اطالوی شہری کو صومالیہ سے بحفاظت بازیاب کروالیا ہے ۔

 بتایا گیا ہےکہ پچیس سالہ اطالوی خاتون سیلویاکوستانزا رومانو کی بازیابی کے لیے اٹلی  نے ترک خفیہ ایجنسی سے رابطہ کیا تھا جس پر گزشتہ سال دسمبر میں ترک خفیہ ایجنسی ایم آئی ٹی نے کوششیں شروع کر دی تھیں۔

 ایجسنی نے  چاکامہ نامی علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے پہلے اطالوی خاتون کے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بازیاب کروایا اور دو روز قبل انہیں دارالحکومت موغا دیشو لا کر اطالوی حکام کے حوالے کر دیا۔

سلویا کوستانزا  افریقہ میں میلالین اونلس نامی ایک فلاحی تنظیم کی رکن تھیں جو کہ کینیا میں رضاکارانہ خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔

ان کی بازیابی اور ترکی کے خطے میں اثر و رسوخ کی خبریں اس وقت اطالوی ذرائع ابلاغ میں  گردش کر رہی ہیں۔

دریں اثنا۔ سلویا   حلقہ بگوش اسلام بھی ہو چکی ہیں جنہیں انہوں نے  اپنی ذاتی ترجیح قرار دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں