صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں روڈ میپ کو وضح کیا جائے گا

استنبول  قصرِ حبور میں منعقد ہونے والے ویڈیو   کانفرنس  کے ذریعے اجلاس میں حالات کے معمول کے مطابق ڈھالنے کا روڈ میپ  ہے۔ اس منصوبے میں ، جو 4 مراحل پر مشتمل ہوگا ، صحت عامہ کو خطرے میں ڈالے بغیر تدریجی طور پر نرمی کرنا شامل ہے۔

1410256
صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں روڈ میپ کو وضح کیا جائے گا

کابینہ کا اجلاس آج صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت منعقد  ہوگا۔

استنبول  قصرِ حبور میں منعقد ہونے والے ویڈیو   کانفرنس  کے ذریعے اجلاس میں حالات کے معمول کے مطابق ڈھالنے کا روڈ میپ  ہے۔

اس منصوبے میں ، جو 4 مراحل پر مشتمل ہوگا ، صحت عامہ کو خطرے میں ڈالے بغیر تدریجی طور پر نرمی کرنا شامل ہے۔

منصوبے کے مطابق ، اس ماہ تیاری کے مرحلے کے طور پر منصوبہ بنایا گیا ہے۔

عید الفطر کے ساتھ ہی اس منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا جائے گا۔

کچھ علاقوں خصوصا تعلیم ، نقل و حمل اور سیاحت میں اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یکم جون سے اسکولوں میں تعلیم  مرحلہ وار  شروع  کی جائے گی۔

اس مدت کے دوران انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کو کھولنے  اور ملکی سیاحت کو نشانہ بنانے کے لئے سیاحت کے مقامات کی سرگرمیاں شروع  کردی جائیں گی۔

دوسرے مرحلے میں  اگر  کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد میں کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑا تو  تیسرا مرحلہ شروع کردیا جائے گا۔

اس عرصے میں ، جو ستمبر میں شروع ہوگا ، تعلیمی  شعبے میں  اقدامات جاری رکھیں  جائیں گے۔

اس دوران کورونا وائرس ویکسین کی تحقیقات  اور اسے حتمی شکل دینے  میں بھی تیزی آئے گی۔

چوتھا اور آخری مرحلہ اگلے سال کے آغاز سے نافذ العمل ہوگا۔

اس عرصے میں وبا مکمل طور پر ختم ہونے کی سورت میں  زندگی اپنے معمول پر آجائے گی۔



متعللقہ خبریں