ترکی: کرونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں کمی کا رجحان جاری

ترکی میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد اور وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں کمی کا رجحان جاری

1409897
ترکی: کرونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں کمی کا رجحان جاری

ترکی میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد اور وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 61 افراد کی اموات سے وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی کُل تعداد 3 ہزار 397 ہو گئی ہے۔

اسی دورانیے میں 24 ہزار نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 670 کے نتائج مثبت رہے ہیں۔

صحتیابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے 4 ہزار 892 مریضوں کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 63 ہزار 151 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں