کوروناوائرس کےخلاف جنگ میں ترکی کی یورپی اور بلقانی خطے کو امداد قابلِ تعریف ہے: ہنس  کلاگ

کورونا  وائرس کے خلاف جنگ میں ترکی کی جانب سے   اٹلی ،  انگلینڈ ، ا سپین اور بلقانی ممالک کو دی جانے والی   طبی امداد سے پوری طرح آگاہ ہیں

1399501
کوروناوائرس کےخلاف جنگ میں ترکی کی یورپی اور بلقانی خطے کو امداد  قابلِ تعریف ہے: ہنس  کلاگ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے یورپی خطے کے ڈائریکٹرہنس  کلاگ  نے کہا ہے کہ   کورونا  وائرس کے خلاف جنگ میں ترکی کی جانب سے   اٹلی ،  انگلینڈ ، ا سپین اور بلقانی ممالک کو دی جانے والی   طبی امداد سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

ہنس  نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ترکی کے  یورپ اور دنیا  کے کئی ایک ممالک کو  دی جانے  والی  طبی امداد  سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  انہوں نے 2 اپریل کو وزیر صحت فخرالدین  قوجہ  سے ٹیلی فونک رابطہ  قائم کرتے ہوئے  ایک گھنٹہ تک اس موضوع سے متعلق بات چیت کی ہے۔

"ہم نے خاص طور پر کوویڈ ۔19 کے بارے میں بات کی۔ ہم نے دو سالہ نئے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ، میں نے یکجہتی کے لئے ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔" انہوں نے کہا کہ

ترکی نے  بنیادی طور پر برطانیہ، اٹلی، سپین اور بلقان ممالک کو طبی سامان  کی امداد کی ہے۔

اور  وہ ترکی کیجانب سے  فراہم کردہ امداد سے پوری طرح واقف  ہیں  اور یہ سب کچھ یکجہتی کے لئے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی کی یکجہتی  کی مہم کو  اب   یورپی   خطے میں  پہلے سے زیادہ طریقے سے محسوس کیا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں