ترکی، صدارتی کابینہ کا اجلاس

اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں لی جانے والی تدابیر  پر تفصیلی طور پر غور کیا جا رہا ہے

1397242
ترکی، صدارتی کابینہ کا اجلاس

صدارتی کابینہ کا اجلاس  صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں  سر انجام پایا۔

کورونا وائر س ایجنڈے میں  پیش پیش رہا۔

کابینہ  کا ہفتہ وار اجلاس ویڈیو کانفرس کے ذریعے سر انجام پایا۔

صدر ایردوان  نے اس اجلاس کی قیادت استنبول کے قصرِ خوبر سے کی۔

اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں لی جانے والی تدابیر  پر تفصیلی طور پر غور کیا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس دوران اختتام الہفتہ 31 شہروں میں کرفیو کے نفاذ  اور لی گئی تدابیر کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا گیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں  علاوہ ازیں انسداد ِ دہشت گردی، قومی و بین الاقوامی پیش رفت پر بھی غور متوقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں