شب قدر کے حوالے سے صدر ترکی کا نیک خواہشات کا پیغام

یہ شب قدر  ترک قوم، اُمتِ مسلم  اور بنی نو انسانوں کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہو

1393545
شب قدر کے حوالے سے صدر ترکی کا نیک خواہشات کا پیغام

ترکی میں کل رات شب قدر کورونا وائرس کے خلاف تدابیر کے پیش نظر مساجد کے بجائے گھروں میں عبادت کرتے ہوئے  منائی گئی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے  اس حوالے سے اپنے پیغام میں اس تمنا کا اظہار کیا کہ یہ شب قدر  ترک قوم، اُمتِ مسلم  اور بنی نو انسانوں کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہو۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صدر نے لکھا  کہ’’ رحمتوں کی بارش ہونے والی،  رمضان کریم  کا مژدہ دینے والی  شبِ قدر  کےحوالے سے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ میری رب  العالمین سے دعا ہے کہ یہ مقدس شب ترک قوم ، امہ مسلم اور  تمام تر انسانوں   کے لیے خیر و عافیت کا ایک وسیلہ ثابت ہو۔‘‘

جناب صدر نے سورۃ الدخان کی چار آیات پر مبنی ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کی۔

 



متعللقہ خبریں