یورپی یونین مہاجرین کو تحفظ دینے پر مجبور ہے، صدر رجب طیب ایردوان

کروشیا اور ترکی کے درمیان مذاکرات میں ادلیب کی تازہ صورتحال، مہاجرین کے مسائل اور علاقائی معاملات  پر غور

1373757
یورپی یونین مہاجرین کو تحفظ دینے پر مجبور ہے، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے واضح کیا ہے کہ یورپی یونین کی سرحدوں تک پہنچنے والے مہاجرین کو لازمی تحفظ فراہم  کیا جانا یورپی یونین کے قوانین  میں شامل ہے۔

صدرِ ترکی نے یورپی یونین کے موجودہ صدر کروشیا ئی وزیر ِ اعظم آندریژ پلین کووچ سے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مذاکرات میں ادلیب کی تازہ صورتحال، مہاجرین کے مسائل اور علاقائی معاملات  پر غور کیا گیا۔

جناب ایردوان نے اس ملاقات میں بتایا کہ  یورپی یونین عالمی ذمہ داریوں  کی تکمیل  کرتے ہوئے اس کی سرحدوں تک رسائی کرنے والے مہاجرین  کو لازمی تحفظ دینے پر مجبور ہے، سرحدیں بند کرنے سے  یورپی ممالک کی عالمی قوانین کے ما تحت ذمہ داریاں پوری نہیں ہوتیں۔

 

 



متعللقہ خبریں