ترکی: فوجی کانوائے ادلب روانہ کر دیا گیا
ترک مسلح افواج نے شام کے شہر ادلب میں اپنی مانیٹرنگ چوکیوں کے لئے ہووِٹزرز، ٹینکوں، ایمونیشن اور بکتر بند گاڑیوں کی کمک روانہ کر دی
1360896
ترک مسلح افواج نے شام کے شہر ادلب میں اپنی مانیٹرنگ چوکیوں کے لئے ہووِٹزرز، ٹینکوں، ایمونیشن اور بکتر بند گاڑیوں کی کمک روانہ کر دی ہے۔
یہ کمک ترک مسلح افواج کی مختلف یونٹوں سے اور ادلب میں موجود یونٹوں کی مدد کے زیرِ مقصد روانہ کی گئی ہے۔
ہووِٹزر، ٹینکوں، ایمونیشن اور بکتر بند گاڑیوں کا 150 وہیکل پر مشتمل کانوائے ضلع حطائے کی تحصیل ریحانلی پہنچ گیا ہے۔
کانوائے کو ادلب کی مانیٹرنگ چوکیوں تک پہنچانے کے لئے سخت حفاظتی تدابیر کے ساتھ سرحدی یونٹوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔