ترک عوام کی جانب سے پاکستانی طالبات کو کرکٹ تنصیب کا تحفہ

یہ تنصیب خواتین کی کرکٹ کے فروغ میں  اہم خدمات فراہم کرے گی، سابق کپتان سرفراز احمد

1323289
ترک عوام کی جانب سے پاکستانی طالبات کو کرکٹ تنصیب کا تحفہ
pakistan kriket tika.jpg
pakistan kriket tika.jpg

ترک رابطہ و تعاون ایجنسی تیکا نے  پاکستان میں طالبات کے لیے ایک کرکٹ  گراونڈ  تیار کی  ہے۔

کراچی   کے فاطمہ جناح گرلز اسکول کے لیے قائم کردہ تنصیب  کا افتتاح   کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کیا  جس تقریب میں تیکا کے کراچی کوآرڈینیٹر  ابراہیم قاطرجی اور طالبات نے بھی شرکت کی۔

سرفراز احمد نے افتتاحی تقریب  کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے  کہا کہ یہ تنصیب خواتین کی کرکٹ کے فروغ میں  اہم خدمات فراہم کرے گی ،  اس چیز کی پاکستانی خواتین کرکٹر کو اشد ضرورت تھی۔ پاکستانی نوجوانوں میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے۔ اس کو منظر عام پر لانے کے لیے   ہم سب کو کوششیں صرف کرنی ہوں گی۔

قاطر جی نے بھی اس موقع پر کہا کہ کرکٹ  پاکستان  کامقبول ترین کھیل  ہونے کے ساتھ ساتھ ایک جنون بھی ہے ،  اس کھیل کو اسکولوں اور خاصکر خواتین کے درمیان مزید فروغ دینے کے زیر مقصد یہ تنصیب  ترک عوام کی جانب سے  برادر ملک پاکستان کے لیے ایک تحفہ ہے۔

اس تنصیب کو کرکٹ  کے لیے ضروری تمام تر سازو سامان سے بھی لیس کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں