امریکی فوجی حکام کا سیکورٹی زون کے قیام کے حوالے سے دورہ ترکی

امریکی وفد نے  آج  مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر میں ترک حکام سے دوبارہ  مذاکرات کرتے ہوئے اس معاملے پر تفصیلی بات کی

1253736
امریکی فوجی حکام کا سیکورٹی زون کے قیام کے حوالے سے دورہ ترکی

متحدہ امریکہ کی یورپی قوتوں  کے ڈپٹی کمانڈر لیفیٹنٹ  جنرل اسٹیفن ٹویٹی  نے سیکورٹی زون میں مشترکہ کاروائی مرکز   کے قیام کے دائرہ کار میں کل شانلی عرفا کا دورہ کیا۔

وزارتِ دفاع  کے ٹویٹر اکاونٹ سے  لیفنٹنٹ  جنرل ٹویٹی کے   اس دورے  کے حوالے آگاہی کرائی  گئی ہے۔

پیغام میں لکھا گیا ہے کہ امریکہ کے  ساتھ باہمی تعاون کی شکل میں شمالی شام میں قائم کیے جانے کی منصوبہ بندی ہونے والے سیکورٹی زون کے دائرہ عمل میں امریکی  وفد نے   ترک مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر  میں مذاکرات کے بعد شانلی عرفا کا دورہ کیا۔

بتایا گیا کہ کل شانلی عرفا  میں اپنے جائزے لینے والے امریکی وفد نے  آج  مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر میں ترک حکام سے دوبارہ  مذاکرات کرتے ہوئے اس معاملے پر تفصیلی بات کی ہے۔

دوسری جانب وزارت دفاع نے اپنے اعلان  میں کہا ہے کہ سیکورٹی زون  کے حوالے سے ترکی کے اس سے قبل کے موقف میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اعلامیہ میں واضح  کی گیا ہے کہ سیکورٹی زون کے حوالے سے حالیہ ایام میں بعض پریس عناصر  میں ترک اور امریکی حکام  کا حوالہ دینے والی مبینہ خبریں اور تبصروں حقائق کی عکاسی نہیں کرتیں۔

 

 



متعللقہ خبریں