آج مسلم امہ میں عید الضحی بڑے جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے

دنیا کے دیگر گوشوں میں بھی عید ِ قربان کا ولولہ قابلِ رشک ہے

1251337
آج مسلم امہ میں عید الضحی بڑے جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے
kurban bayrami namaz4.jpg
kurban bayrami namaz3.jpg
kurban bayrami namaz2.jpg
kurban bayrami namaz1.jpg

ترکی ، سعودی عرب اور  دیگر ممالک میں عیدالضحی بڑی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

آج علی الصبح لوگوں نے مساجد میں مجمع لگاتے ہوئے عید کی نماز ادا کی اور ایک دوسرے سے عید ملن کی۔

بعد ازاں جانوروں کی منڈیوں کا رخ کرتے ہوئے صاحب ِ حیثیت  ترک شہریوں نے  سنت ابراہیمی کو پورا کرتے ہوئے اللہ تعالی کی راہ میں قربانیاں دیں۔

عید بھر کے دوران  عزیز و اقارب سے عید ملن کی جائیگی۔

دنیا کے دیگر گوشوں میں بھی عید ِ قربان کا ولولہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

آسڑیلیا میں مسلمانوں نے صبح جوق در جوق مساجد کا رخ کیا اور نماز عید کے بعد ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے۔

اسی طرح فلپائن کے بنگ سامورو خود مختار علاقے میں آباد مورو مسلمانوں نے بھی  اس تہوار کو بڑی عقیدت و احترام سے مرحبا کہا۔

چین ، کرغزستان، ازبیکستان اور کئی ممالک میں مسلمانوں نے علی الصبح مساجد کا رخ کیا ، ان ممالک میں ترک شہری تنظیموں  کے رضاکاروں نے بھی مقامی لوگوں سے عید ملن کی۔

 



متعللقہ خبریں