ترکی ۔ ملیشیا ۔ پاکستان سہہ فریقی تعاون کو آگے بڑھایا جائیگا، ترک صدر

ملیشیائی وزیر اعظم مہاتیر محمد کی دورہ انقرہ کے دوران صدر ترکی سے ملاقات میں اہم معاملات پر غور کیا گیا

1242892
ترکی ۔ ملیشیا ۔ پاکستان سہہ فریقی تعاون کو آگے بڑھایا جائیگا، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ وہ  ترکی۔ملیشیا۔پاکستان سہہ فریقی تعاون سلسلے کو آگے بڑھانے کے عمل کی حمایت کرتے رہیں گے۔

صدرِترکی نے انقرہ کے سرکاری دورے پر موجود ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد  کے ساتھ بلشمافہ اور بین الاوفود مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

جناب ایردوان نے بتایا کہ کل کے مذاکرات میں ڈی۔8 کے رکن دو سٹریٹیجک شراکت داروں کی حیثیت سے ہم نے کس نوعیت کے اقدامات اٹھائے جانے پر بات چیت کی ہے۔

استنبول میں ملیشیا ئی قونصل خانے کے قیام کا فیصلہ کرنے کی بھی توضیح کرنے والے صدر ایردوان  کا کہنا تھا کہ یہ اقدام دو طرفہ تعلقات میں اہم سطح کی خدمات فراہم کرے گا۔

انہوں نے جنوبی ایشیائی بین الاقوامی تعاون آسیان  سےمتعلقہ ڈائیلاگ شراکت داری کے دائرہ کار میں ملیشیا  کی خاص اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ"ہم مسئلہ فلسطین  سمیت روہنگیا بحران اور اسلام دشمنی کی طرح کے معاملات کے خلاف مشترکہ مؤقف کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ملیشیا  کے ساتھ ان معاملات میں باہمی تعاون کو مزید پختہ بنایا جائیگا۔ محترم مہاتیر کی تجویز پر وزراء خارجہ کی سطح پر شروع  ہونے والے ترکی۔ملیشیا۔پاکستان  سہہ فریقی تعاون کو مزید آگے بڑھانے  کے لیے ہمارا تعاون جاری رہے گا، ترکی اور ملیشیا کے درمیان باہمی تجارت کی استعداد کافی زیادہ ہے جس پر ہمیں توجہ دینی ہو گی۔

صدر ایردوان نے مشترکہ پریس کانفرس سے قبل مہمان صدر کو نشانِ جمہوریت بھی عطا کیا۔



متعللقہ خبریں