ترکی: صدر ایردوان کی، سائیکلوں پر، مدینے کی طرف عازم سفر قافلے کے ساتھ ملاقات

گروپ کے اراکین نے رابعہ کی علامت بنا کر صدر ایردوان کے ساتھ گروپ تصاویر اتروائیں اور بعض اراکین نے ان کے ساتھ سلفیاں اتاریں

1235401
ترکی: صدر ایردوان کی، سائیکلوں پر، مدینے کی طرف عازم سفر قافلے کے ساتھ ملاقات

ترکی کے صدر جب طیب ایردوان نے استنبول کے دولماباہچے آفس میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے انگلینڈ کے دارالحکومت لندن سے سائیکلوں کے ساتھ عازم سفر ہونے والے حاجی امیدواروں   کے ساتھ ملاقات کی۔

اطلاع کے مطابق "ٹوئر ڈی حج" کے نام سے 8 افراد پر مشتمل یہ گروپ 7 جون کو سائیکلوں کے ساتھ عازم سفر ہوا اور 60 دن میں مدینہ پہنچنے کا ہدف رکھتا ہے۔

حاجیوں کے اس گروپ کا 15 واں اسٹیشن ترکی تھا۔

ترکی پہنچنے پر صدر رجب طیب ایردوان نے ان کے ساتھ ملاقات کی اور برطانوی عازمین حج کے ساتھ بات چیت کی۔

گروپ کے اراکین نے رابعہ کی علامت بنا کر صدر ایردوان کے ساتھ گروپ تصاویر اتروائیں اور بعض اراکین نے ان کے ساتھ سلفیاں اتاریں۔

ان 8 برطانوی مسلمانوں کا رُوٹ کُل 6 ہزار 500 کلو میٹر  فاصلے اور 17 ممالک پر مشتمل ہے۔

ترکی میں گروپ استنبول ، بُرصا اور قونیہ  کے دینی مقامات  کی زیارت کے بعد شام اور عراق میں سائیکل پر سفر ناممکن ہونے کی وجہ سے طیارے کے ذریعے مصر پہنچے گا اور یہاں سے دوبارہ سائیکلوں پر سفر کا آغاز کر دے گا۔



متعللقہ خبریں