بلدیہ عظمی استنبول کے انتخابات اکرم امام اولو نے بھاری اکثریت سے جیت لیے

حتمی نہ ہونے والے نتائج کے مطابق اتحادِ جمہوریت  کے امیدوار بن علی یلدرم کو 45,09 جبکہ اتحاد ِ ملت کے امیدوار اکرم امام اولو  کو 54,03 فیصد ووٹ پڑے

1223695
بلدیہ عظمی استنبول  کے انتخابات اکرم امام اولو نے بھاری اکثریت سے جیت لیے

 

استنبول میں منعقدہ  بلدیہ عظمیٰ کے انتخابات کے بعد بیلٹ بکسوں کے 95 فیصد کی گنتی مکمل ہو گئی  ہے۔

حتمی نہ ہونے والے نتائج کے مطابق اتحادِ جمہوریت  کے امیدوار بن علی یلدرم نے 45,03  فیصد ووٹ لیے ہیں۔

جبکہ اتحاد ِ ملت کے امیدوار اکرم امام اولو  کو 54,03 فیصد ووٹ پڑے ہیں۔

اکتیس مارچ کے بلدیاتی انتخابات  کے  بعد ہائی الیکشن کمیشن  کی جانب سے چھ مئی کو "استنبول بلدیہ عظمی کے انتخابات کو نئے سرے سے کروانے اور اتحادِ ملت کے امیدوار اکرم اولو سے بلدیہ میئر کا عہدہ واپس لے لیا تھا۔ جس کے بعد آج استنبول کے رائے دہندگان نے دوبار پولنگ میں حصہ لیا۔

انتخابات میں اتحاد جمور  سے بن علی یلدرم، اتحاد ملت سے اکرم امام اولو ، سعادت پارٹی سے نجدت گیوک چنار اور وطن پارٹی سے مصطفی الیکر یوجیل نے حصہ لیا تھا۔



متعللقہ خبریں