ہم اپنے شہداء اور غازیوں کے لئے اللہ رب العزت سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں: صدر ایردوان

ہمارے آباواجداد کی رقم کردہ داستانِ فتح کوت العمارۃ  کی 103 ویں سالانہ یاد کے موقع پر ہم اپنے شہداء اور غازیوں کے لئے اللہ رب العزت سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1192268
ہم اپنے شہداء اور غازیوں کے لئے اللہ رب العزت سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارے آباواجداد کی رقم کردہ داستانِ فتح کوت العمارۃ  کی 103ویں  سالانہ یاد کے موقع پر ہم اپنے شہداء اور غازیوں کے لئے اللہ رب العزت سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں۔

صدر ایردوان نے ،جنگ عظیم اوّل کے دوران عراق کے فرنٹ پر حاصل کردہ فتح 'کوت العمارۃ' کی سالانہ یاد کے موقع پر اپنے ٹویٹر پیج سے بیان جاری کیا۔

بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 'کوت العمارۃ ' شجاعت و دلیری کی ان بے شمار داستانوں میں سے ایک ہے کہ جو ہمارے آباواجداد نے رقم کی ہیں۔ اس فتح کی 103 ویں سالانہ یاد کے موقع پر ہم اپنے شہداء  و غازیوں کو یاد کر رہے ہیں اور ان کے لئے حق تعالی سے رحمت و مغفرت کے متمنی ہیں۔

صدارتی مواصلاتی دفتر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فخرالدین آلتن  نے بھی ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "کوت العمارۃ ایک ایسا ناقابل فراموش معرکہ وفا و شجاعت ہے کہ جو ہمارے اجداد نے اپنی دلیری اور جرات سے تاریخ کے اوراق پر رقم کیا ہے۔ اس فتح کی 103 ویں سالانہ یاد کے موقع پر ہم اپنے تمام شہداء اور غازیوں کو رحمت ، احترام اور محبت سے یاد کر رہے ہیں۔ اللہ ان کی روحوں کو شاد کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے"۔



متعللقہ خبریں