نئےسیکریٹری خارجہ سہیل محمود نےاپنےعہدے کا چارج سنبھال لیا، ٹی آر ٹی اردو سروس کی جانب سے مبارکباد

نئے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے چارج سنبھالنے کے بعد  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔اس موقع پر ٹی آر ٹی کی اردو سروس  پاکستان کے نئے سیکرٹری  خارجہ  سہیل محمود   کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کی  کامیابیوں  اور کامرانیوں کی  دعا گو ہے

1184896
نئےسیکریٹری خارجہ سہیل محمود نےاپنےعہدے کا چارج سنبھال لیا، ٹی آر ٹی اردو سروس کی جانب سے مبارکباد

نئے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود   جوبھار ت میں  پاکستان کے ہائی کمشنر کے فرائض سرانجام دینے سے قبل ترکی میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں نے اپنے  نئے   عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

اس موقع پر ٹی آر ٹی کی اردو سروس  پاکستان کے نئے سیکرٹری  خارجہ  سہیل محمود   کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کی  کامیابیوں  اور کامرانیوں کی  دعا گو ہے۔

 نئے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے چارج سنبھالنے کے بعد  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نئے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نئے سیکریٹری کے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سہیل محمود انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سفارتکار ہیں، وہ اہم ذمہ داریاں نبھانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ سہیل محمود کی بطور سیکریٹری خارجہ تعیناتی خوش آئند ہے۔

سہیل محمود کا کہنا تھا کہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ سہیل محمود بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر  اور اس سے قبل ترکی  میں  پاکستان کے سفیر تعینات رہے ہیں۔  انہیں سابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے سبکدوش ہونے کے بعد اس عہدے پر تعینات کی گیا۔

تہمینہ   جنجوعہ نے گزشتہ روز دفتر خارجہ میں الوداعی ملاقاتیں کی تھیں اور کہا تھا کہ وہ 35 سال وزارت خارجہ میں خدمات انجام دینے کے بعد رخصت ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، میں نے ملک کا جھنڈا ہمیشہ بلند رکھا۔ پاکستان کو بہت سے ملک حسد کی نظر سے بھی دیکھتے ہیں، ذرائع ابلاغ کی مدد اور حمایت ملکی خارجہ پالیسی کے فروغ کے لیے اہم ہے۔

اس موقع پر سہیل محمود نے اپنے پیش رو کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہمینہ جنجوعہ کا کیریئر بہت شاندار رہا ہے۔

ترکی میں پاکستان کے سفیر  سہیل محمود  کو  " سال 2017 کے بہترین سفارتکارت" کے اعزاز سے نوازہ گیا تھا۔  ان کو یہ اعزاز  انقرہ میں 25 جنوری2017 کو بحارہ میڈیا کی جانب سے انقرہ میں دیا گیا ۔

پہلی بار بحارہ میڈیا نے  سفارتکاری  کے شعبے میں بھی ایوارڈ کا اجرء کیا تھا اور پاکستان کے سفیر کو ان  کی  ترکی میں بھر پور  طریقے  اور   دیگر سفارتکاروں کے لیےقابلِ  مثال سفارتی  خدمات کے اعتراف کے  طور پر اس   ایوارڈ سے نوازہ تھا۔



متعللقہ خبریں