ایران اور فلسطین سے صدرِ ترکی کو تہنیتی پیغامات

حسن روحانی:"ترکی میں بلدیاتی انتخابات کے ملک بھر میں پر جوش اور کامیاب طریقے سے  سر انجام پانے پر  میں ذاتِ عالی  اور ترک عوام  و حکومتِ ترکی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

1175366
ایران اور فلسطین سے صدرِ ترکی کو تہنیتی پیغامات

ایرانی  صدر حسن روحانی  نے ترکی میں  انتخابی عمل کی کامیابی پر صدر رجب طیب ایردوان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایرانی  ایوانِ صد ر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روحانی  نے 31 مارچ کے بلدیاتی انتخابات   کے حوالے سے صدرِ ترکی  کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

روحانی نے صدر ایردوان کے  لیے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "ترکی میں بلدیاتی انتخابات کے ملک بھر میں پر جوش اور کامیاب طریقے سے  سر انجام پانے پر  میں ذاتِ عالی  اور ترک عوام  و حکومتِ ترکی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  میں دوست و برادر ترک عوام کی کامیابیوں اور خوشیوں  کا دعا گو ہوں۔ "

فلسطینی   تحریک ِ حماس  نے بھی   الیکشن میں کامیابی پر صدر رجب طیب ایردوان کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

جس میں اس نے صدر ترکی ، ترک عوام اور  آک پارٹی سمیت  دیگر تمام سیاسی جماعتوں  کے رہنماوں کو  مبارکباد دی ہے۔

پیغام میں  واضح کیا گیا ہے کہ یہ انتخابات ترک عوام کے  تہذیبی اور جمہوری سطح پر کس قدر بلند ہونے  کا مظہر ہیں ۔



متعللقہ خبریں