ترکی میں کل منعقدہ انتخابات میں پارٹی اتحاد  بھاری رہے

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی  کا تشکیل کردہ عوامی اتحاد 51.74 فیصد کی شرح سے کامیاب رہا

1174429
ترکی میں کل منعقدہ انتخابات میں پارٹی اتحاد  بھاری رہے

ترکی میں کل منعقدہ انتخابات میں پارٹی اتحاد  بھاری رہے۔

ترکی بھر میں عوامی اتحاد  کامیاب رہا۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی  کا تشکیل کردہ عوامی اتحاد 51.74 فیصد کی شرح سے کامیاب رہا۔

ریپبلکن پیپلز پارٹی اور ای پارٹی  کا ملت اتحاد 37.64 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

بلدیاوں کے مطابق ووٹوں کی تقسیم کچھ اس طرح رہی۔

تمام بلدیاوں کا 44.42 فیصد جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، 30.7 فیصد ریپبلکن پیپلز پارٹی، 7.25 فیصد نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی اور 4.2 فیصد پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے حاصل کیا۔

دیگر پارٹیاں بلدیاوں کا 6.60 فیصد حاصل کر سکیں۔

تمام بلدیہ مئیر سیٹوں    پر نگاہ ڈالنے سے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی 796، ریپبلکن پیپلز پارٹی 246، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی 227، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی 69 اور ای پارٹی 21 بلدیہ میں منتخب ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں