شام کی علاقائی سالمیت کو بڑی اہمیت دیتے ہیں: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم شام کی تقسیم کے خلاف ہیں، ہم نے روس  اور ایران دونوں کے ساتھ سوچی میں شروع ہونے والے مذاکرات میں اپنے اس عزم کا بارہا اظہار کیا ہے

1137942
شام کی علاقائی سالمیت کو بڑی اہمیت دیتے ہیں: صدر ایردوان

صدر رجب طیب اردوان  نے کہا ہے کہ وہ چودہ فروری کو روس کے شہر سوچی میں صدر  ولادیمیر پوتین سے ملاقات کریں گے۔

 ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن ٹی آر ٹی کے لائیو پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے صدر ایردوان نے  نے ایجنڈے سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔

 انہوں نے کہا کہ شام سے متعلق پالیسی  میں ہم   شام کی علاقائی سالمیت اور سیاسی اتحا کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم شام کی تقسیم کے خلاف ہیں، ہم نے روس  اور ایران دونوں کے ساتھ سوچی میں شروع ہونے والے مذاکرات میں اپنے اس عزم کا بارہا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی سے ایک وفد  روس گیا ہےاور اس وقت میں روسی حکام کے ساتھ بڑے مثبت مذاکرات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روسی حکام کے ساتھ ہونے والی مذاکرات کے نتیجے میں علاقے میں موجود تمام دہشتگرد تنظیمیں جلد ہی علاقہ کو ترک کردیں گی۔انہوں نے کہا کہ  3 لاکھ شامی باشندے  پہلے ہی اپنی سرزمیں واپس جاچکے ہیں۔  اور ان علاقوں کو بھی خالی کروانے کی صورت میں یہاں کے عوام کو واپس جا کر آباد کیا جائے گا۔  ہم اس سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور کریں گے اور منصوبہ بندی کریں گے۔

 صدر ایردوان نے تمنا ظاہر کی کہ اس موقع پر عقل سلیم سے کام لیتے ہوئے تمام مسائل کو حل کر لیا جائے گا اور اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض کو ادا کیا جائے گا۔

 صدر ایردوان نے کہا کہ شام کو 23ہزار اسلحے سے لدے ہوئے ٹریلر گئے ہیں  اور  اسلحہ بھی پکڑا گیا ہے وہ سب کا سب امریکہ کا  بنا ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں نے اس  اسلحہ کو فروخت کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے اور اس سے وہ مالی وسائل حاصل کر رہے ہیں۔ وہاں  علاقے  کے سویلین کے پاس امریکی اسلحہ دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے صدر ٹرمپ کے ان الفاظ کو دہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ " ہم  دریائے فرات کے مشرقی کنارے سے اپنے انخلا شروع کرنے والے ہیں۔"

 صدر ایردوان نے کہا کہ امید ہے کہ صدر ٹرمپ  اپنے اس وعدے کو جلدی پورا کریں گے کیونکہ ہم علاقے میں کسی قسم کا خطرہ مول لینا نہیں چاہتے ہیں اس لیے ہم علاقے    میں خطرات سے بچنے کے لئے اپنی بھر پور تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں جو بھی اقدام اٹھانے پڑے ان کو اٹھایا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں