ترکی اقوام متحدہ کے اندر سیاسی حل کے متلاشی ممالک میں نمایاں ہے، وزیر خارجہ

امریکہ کے شام سے انخلاء  کے فیصلے کے پیچھے ترکی کی خارجہ پالیسیاں کار فرما ہیں

1115012
ترکی اقوام متحدہ کے اندر سیاسی حل کے متلاشی ممالک میں نمایاں ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ ترکی اقوام متحدہ کی چھت تلے شام میں کسی سیاسی حل کی تلاش کے لیے اہم ترین  اداکاروں میں شامل  ہے۔

استنبول میں صبااحتین ضائم یونیورسٹی   کے پولیٹیکل کلب  کے زیر اہتمام منعقدہ  کانفرس سے خطاب کرنے والے چاوش اولو نے بتایا کہ  ترکی  تمام تر پیش رفت کا قریبی جائزہ  لیتے ہوئے کثیر طرفہ اور فعال خارجہ پالیسی پر کامیابی سے عمل پیرا ہونے کی کوشش میں ہے۔

ترک خارجہ پالیسیوں  کی اولیت میں بحرانی نظام  ہونے کی وضاحت  کرنے والے وزیر خارجہ نے بتایا کہ شام میں خاصکر حلب بحران سے لیکر ابتک ترکی  کے اعلی کردار کی بنا پر  علاقے میں فائر بندی  اہم سطح پر برقرار ہے ، اس ملک میں سیاسی حل کی جانب پیش رفت کرنے  میں اہم ترین اداکار ایک بار پھر ترکی ہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا  کہ امریکہ کے شام سے انخلاء  کے فیصلے کے پیچھے ترکی کی خارجہ پالیسیاں کار فرما ہیں۔

ترکی  کے لیے علاوہ ازیں قومی و مقدس دعوے پائے جانے پر زور دینے والے چاوش اولو نے بتایا کہ القدس اور فلسطین کے معاملے میں کبھی بھی خاموشی  اختیار نہ کرنے والا واحد ملک ترکی ہے۔آج انسانی خارجہ پالیسی میں ترکی  دنیا بھر میں اول نمبر پر ہے، ہم  دنیا کے امیر ترین ملک نہیں ہیں تا ہم  تمام تر بحرانوں اور مسائل کے دوران سب سے زیادہ سخاوت کا مظاہرہ کرنے والے  ہم ہی ہیں۔



متعللقہ خبریں