جمہوریہ ترکی کے بانی غازی  مصطفےٰ کمال اتاترک کی 80 برسی  پر صدر ایردوان کا خراجِ تحسین

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفےٰ کمال اتاترک کے اوصاف کو نوجوان نسل اور بچوں کو صحیح  طریقے سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے

1084788
جمہوریہ ترکی کے بانی غازی  مصطفےٰ کمال اتاترک کی 80 برسی  پر صدر ایردوان کا خراجِ تحسین

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  قوم کو ایک مشترکہ  آئیڈیل   کے اطراف میں جمع کرنے میں  کامیاب  غازی مصطفےٰ کمال اتاترک  نے  جنگ استقلال  میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے  جمہوریہ ترکی قائم کرتے ہوئے اس مملکت کو ترکوں کو تحفہ دیا ۔

صدر ایردوان نے  جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفےٰ کمال اتاترک   کی برسی کے موقع پر   پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں    کہا ہے کہ اتاترک نے قوم  پر مکمل اعتماد  اور بھروسہ کرتے ہوئے ہی  نہایت ہی مشکل سفر پر نکلے  اور قوم کو ایک مشترکہ  آئیڈیل   کے اطراف میں جمع کرنے میں  کامیاب  غازی مصطفےٰ کمال اتاترک  نے  جنگ استقلال  میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے  جمہوریہ ترکی قائم کرتے ہوئے اس مملکت کو ترکوں کو تحفہ دیا ۔

انہوں نے  کہا کہ جمہوریہ ترکی کے بانی  کے ان اوصاف کو نوجوان نسل اور بچوں کو صحیح  طریقے سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہون نے کہا کہ ان کا انمول  تحفہ   جمہوریہ ترکی کا قیام  ہے جسے میں ہمیں ترقی کے راستے پر گامزن کرتے ہوئے اسے مزید آگے لے جانا ہے۔

جمہوریہ ترکی کے بانی  مصطفےٰ کمال اتاترک کی 80 برسی  پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی  استحکام کے ساتھ ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے  اور اس دوران  راہ میں حائل ہونے والی تمام رکاوٹوں کو ایک  ایک کرتے ہوئے  اپنے ہدف کی جانب گامزن ہے ۔

صدر ایردوان   نے کہا کہ قوم   کو اپنے عزم و استقلال  پر بھروسہ کرتے ہوئے   مملکتِ ترکی کے جمہوری اداروں کو  مزید مضبوط بنانے اور سن 2023 تک کے اہداف کو حاصل کرنے کی ضرورت ہےکیونکہ اسی طریقے سے ہم دنیا  سے اپنا لوہا منواسکتے ہیں اور ایک عظیم قوم ثابت ہو سکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں