دنیا کو پاکستان اور ترکی کی دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے کوششوں کا اعتراف کرنا چاہئے: صدر عارف علوی

استنبول میں ترکی کے نیوز چینل ٹی آر ٹی، اناطولیا نیوز ایجنسی اور روزنامہ صباح کے نمائندوں کو انٹرویو میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تحریک خلافت سے لے کر اب تک پاکستان اور ترک عوام کے درمیان تعلقات مثالی ہیں

1077801
دنیا کو پاکستان اور ترکی کی دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے کوششوں کا اعتراف کرنا چاہئے: صدر عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترک عوام کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات تاریخ پر مبنی ہیں‘ امن اور استحکام کےلئے دونوں ملکوں نے بے پناہ کاوشیں کی ہیں۔

استنبول میں ترکی کے نیوز چینل ٹی آر ٹی، اناطولیا نیوز ایجنسی اور روزنامہ صباح کے نمائندوں کو انٹرویو میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تحریک خلافت سے لے کر اب تک پاکستان اور ترک عوام کے درمیان تعلقات مثالی ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ امن اور استحکام کےلئے دونوں ملکوں نے بے پناہ کاوشیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے ناسور نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے باعث 70 ہزار سے زائد انسانی جانوں اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے بے پناہ قربانیاں دیں، دنیا کو پاکستان اور ترکی کی دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے کوششوں کا اعتراف کرنا چاہئے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں