اسلام امن کا دین ہے اور اس میں دہشت گردی کی کوئی  گنجائش نہیں ہے: صدر ایردوان

جیسے عیسائی دہشت گردی ، یہودی دہشت گردی  اور بدھ دہشت گردی کی اصطلاحات غلط ہیں ویسے ہی اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح بھی غلط ہے: صدر ایردوان

1059309
اسلام امن کا دین ہے اور اس میں دہشت گردی کی کوئی  گنجائش نہیں ہے: صدر ایردوان
erdogan almanya cami1.jpg

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے دہشتگرد  تنظیموں کے درمیان امتیاز  کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمارے نزدیک،  برلن  میں خریداری کی جگہ پر شہریوں کو ہلاک کرنے والے  داعش کے قاتلوں اور 2 ماہ قبل ترکی میں  11 ماہ کے بدر خان  اور اس کی ماں کو شہید کرنے والے PKK کے قاتلوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے"۔

جرمنی میں اپنی مصروفیات  کے دوران صدر رجب طیب ایردوان سب سے آخر میں کولن پہنچے جہاں انہوں نے جرمنی کی سب سے بڑی مسجد امور دیانت ترک۔اسلام مرکزی جامع مسجد کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور اس میں دہشت گردی کی کوئی  گنجائش نہیں ہے۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ جیسے عیسائی دہشت گردی ، یہودی دہشت گردی  اور بدھ دہشت گردی کی اصطلاحات غلط ہیں ویسے ہی اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح بھی غلط ہے ، انہوں نے دہشت گرد تنظیموں کے درمیان امتیاز برتنے کے خلاف بھی ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام مخاطبین  سے دہشت گردی کے خلاف موزوں اور متوازن طرزعمل اختیار کرنے اور قاتلوں کے درمیان امتیازیت سے پرہیز کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔

صدر رجب طیب ایردوان نے عدالتی کاروائی میں بھی دوہرے معیار پر تنقید کی۔



متعللقہ خبریں