قطر نے ترکی میں 15 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

ہم، امت مسلمہ اور قطر کے ساتھ کھڑے ہونے والے ملک ترکی اور اس کے عوام کے ساتھ ہیں، قطر ترکی کے لئے 15 بلین ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری پیکیج کو جلد از جلد عملی جامہ پہنائے گا: امیرشیخ تمیم بن حماد الثانی

1033482
قطر نے ترکی میں 15 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

قطر کے امیرشیخ تمیم بن حماد الثانی نے کہا ہے کہ ہم ترکی کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے۔

شیخ الثانی نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، امت مسلمہ اور قطر کے ساتھ کھڑے ہونے والے ملک ترکی اور اس کے عوام کے ساتھ ہیں۔ صدر ایردوان اور انقرہ میں دیگر حکام کے ساتھ اہم مذاکرات میں ہم نے مضبوط اور طاقتور اقتصادیات کے حامل اس ملک میں 15 بلین ڈالر مالیت  کے سرمایہ کاری منصوبوں کا اعلان کیا ہے"۔

یہ بھی پڑھئیے: ہم ترک اقتصادیات کے بہتری کی طرف سفر کا ممنونیت کے ساتھ مشاہدہ کر رہے ہیں: قالن

الثانی  کے اس پیغام کو صدر ایردوان اور وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی اپنے سوشل میڈیا صفحات سے شئیر کیا۔

واضح رہے کہ کل انقرہ میں صدارتی سوشل کمپلیکس میں صدر ایردوان اور الثانی  کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں الثانی نے کہا کہ قطر ترکی کے لئے 15 بلین ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری پیکیج کو جلد از جلد عملی جامہ پہنائے گا۔



متعللقہ خبریں