ایردوان ۔ الثانی ملاقات

مذاکرات میں ترکی۔قطر تعلقات کو ہر شعبے میں فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا

1031682
ایردوان ۔ الثانی ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکی کے صدراتی دفتر سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی موضوعات  پر بھی بات چیت کی گئی اور ترکی۔قطر تعلقات کو ہر شعبے میں فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

صدر ایردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم نے قریبی رابطے میں رہنے کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں